نائب صدر جمہوریہ، لوک سبھا اسپیکر اور وزیر داخلہ نے قومی ہینڈلوم ڈے پر بنکروں کو مبارک باد دی
نئی دہلی، 7 اگست (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ سمیت متعدد رہنماوں نے جمعہ کو قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ملک بھر کے تمام بنکروں کو دلی مبارک باد پیش کی۔ نائب صدر جمہوریہ ن
علامتی تصویر


نئی دہلی، 7 اگست (ہ س)۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ سمیت متعدد رہنماوں نے جمعہ کو قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ملک بھر کے تمام بنکروں کو دلی مبارک باد پیش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے ایکس پر کہا، ’’ ہندوستان کی ہینڈلوم روایت ایک زندہ وراثت ہے، جو فن کاری، مضبوطی اور نسل در نسل منتقل ہونے والی دستکاری سے بُنی گئی ہے۔ اس موقع پر ہم ان بنکروں اور دستکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی لگن اس بیش قیمت وراثت کو زندہ رکھتی ہے، ساتھ ہی پائیدار روزگار پیدا کرتی ہے اور دیہی برادریوں کو بااختیار بناتی ہے۔ ہاتھ سے بُنی گئی ہر چیز ہماری ثقافتی خوشحالی اور خود انحصاری کے جذبے کی عکاس ہے۔ ہینڈلوم مصنوعات کا انتخاب کرکے، مقامی دستکاروں کی حمایت کرکے اور ’ووکل فار لوکل‘ نیز ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو مضبوط بنا کر ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کریں۔ ‘‘

اوم برلا نے کہا، ’’ قومی ہینڈلوم ڈے ‘‘ پر ملک بھر کے بنکروں کی محنت، مہارت اور ملک کی صدیوں پرانی وراثت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کوٹا ڈوریا جیسی شاندار ہینڈلوم مصنوعات ہماری ثقافتی خوشحالی اور آتم نربھر بھارت کی مضبوط علامت ہیں۔ انہوں نے ہینڈلوم مصنوعات کو اپنانے، مقامی بنکروں کا ساتھ دینے اور اپنی ثقافتی وراثت کو آگے بڑھانے پرزوردیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ آئیے، آج ملک کے تمام بنکروں کو خراجِ تحسین پیش کریں، ہندوستان کی صدیوں پرانی بنائی کی روایات کو محفوظ رکھیں اور فخر کے ساتھ ہینڈلوم مصنوعات کا انتخاب کرکے ’ووکل فار لوکل‘ کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ ‘‘

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کا ہینڈلوم شعبہ، جو تحریک آزادی سے گہرے طور پر وابستہ رہا ہے، ہندوستان کی شاندار ثقافتی وراثت اور تنوع کی علامت ہے۔ ہینڈلوم بنائی کے فن کو محفوظ رکھنے اور اسے نئی جہت دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ قومی ہینڈلوم ڈے ‘‘ کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ عالمی تجارتی معاہدوں اور ملکی تعاون کے ذریعے بنکروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرکے مودی حکومت اس شعبے کو فروغ دے رہی ہے۔

مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے کہا، ’’ ہینڈلوم کی ہر بُنائی میں ہندوستان کی روح بسی ہوئی ہے۔ اسے مہارت، روایت اور نسلوں کی وابستگی سے بُنا جاتا ہے۔ آج ہم ان دستکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی فن کاری ملک کی ثقافتی شناخت کو مزید مالا مال کرتی ہے اور بے شمار لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنتی ہے۔ ‘‘مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل گری راج سنگھ نے کہا کہ ہینڈلوم صرف کپڑا تیار کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ ہندوستان کی شاندار ثقافتی وراثت، اعلیٰ دستکاری اور لاکھوں بنکر خاندانوں کے روزگار کی مضبوط بنیاد ہے۔ ہر ہینڈلوم مصنوعات ملک کے بنکروں کی مہارت، لگن اور آتم نربھر بھارت کے عزم کی علامت ہے۔ قومی ہینڈلوم ڈے اپنی وراثت پر فخر کرنے، بنکروں کی خدمات کا اعتراف کرنے اور ہندوستانی ہینڈلوم کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande