
امپھال، 7 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے 6 اگست کو الگ الگ کارروائیوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دو فعال ارکان کو گرفتار کیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں 139 گرام مشتبہ براو¿ن شوگر برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس نے جمعہ کو کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک فعال آر پی ایف/پی ایل اے کیڈر اشام روجیت کمار عرف آموزاو¿ (20) کو کاکچنگ ضلع کے سوگنو پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ وہ کورشانتابی ماننگ لکائی کا رہائشی ہے۔
ایک اور کارروائی میں منی پور پولیس نے کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے ایک سرگرم رکن اور مبینہ بھتجبری وصولی کرنے والے حسنم لیبانند سنگھ عرف پشومانگاکپا (43) کو امپھال مغربی ضلع کے سنگجامیئی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ وہ پشمتھونگ اوینم لیکائی کا رہائشی ہے۔
اسی دن للونگ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے وہیکل چیکنگ ڈرائیو (ایم وی سی پی) کے دوران میانگ امپھال کونچک کے رہائشی ڈولائیبام آصف حسین (19) کے قبضے سے 139 گرام مشتبہ براون شوگر برآمد کی۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی