
نئی دہلی، 7 اگست (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ (ایف سی آر اے) ترمیمی بل کو ہندوستان کا اندرونی قانون سازی کا معاملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پر فیصلے ملک کی پارلیمنٹلیتی ہے۔ وزارت کا یہ بیان امریکی قانون سازوں سمیت ایف سی آر اے کی بین الاقوامی مخالفت کے جواب میں آیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی طرح کے قوانین امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے مذکورہ بالا تبصرہ ایک پریس کانفرنس میں بل پر ایک امریکی قانون ساز کے تبصرے کے جواب میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ”ہم نے ایف سی آر اے پر تبصرے دیکھے ہیں۔ ہندوستان سے متعلق قانون سازی کے معاملات اندرونی معاملات ہیں جن کا فیصلہ ملک کی پارلیمنٹ کرتی ہے۔“ انہوں نے کہاکہ میں یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ امریکہ سمیت بہت سے ممالک ایسے ہیں جو غیر ملکی فنڈز کے بہاو¿ کو کنٹرول کرتے ہیں۔“
قابل ذکر ہے کہ امریکی کانگریس مین ریلے مور نے حال ہی میں ایک پوسٹ میں ہندوستان کے مجوزہ فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ترمیمی بل 2026 پر تنقید کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد