جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امیدواروں نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 10 رکنی وفد کا اعلان کر دیا
رانچی، 07 اگست (ہ س)۔ جے پی ایس سی، جے ایس ایس سی اور دیگر مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور امیدواروں نے ریاستی حکومت کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے لیے اپنے 10 رکنی وفد کی حتمی فہرست جمعہ کو جاری کر دی۔ طلبہ رہ
جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امیدواروں نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 10 رکنی وفد کا اعلان کر دیا


رانچی، 07 اگست (ہ س)۔

جے پی ایس سی، جے ایس ایس سی اور دیگر مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور امیدواروں نے ریاستی حکومت کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے لیے اپنے 10 رکنی وفد کی حتمی فہرست جمعہ کو جاری کر دی۔

طلبہ رہنما کنال پرتاپ سنگھ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق حکومت سے مذاکرات کرنے والے وفد میں رویندر پاسوان، پیوش کمار، راجیش پرساد، نیتو کجور، انکیت راج، کارتک سورین، شالو کماری، رویندر کمار روی، آنند کمار اور انکیت کمار شامل ہیں۔

کنال پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مذاکرات کا مقصد تحریک سے متعلق مسائل کا حل تلاش کرنا اور مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں طلبہ کے مطالبات کو حکومت کے سامنے مو¿ثر انداز میں پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مذاکرات کے لیے وفد کی فہرست طلب کی تھی اور یہ وفد تحریک کے اہم مطالبات پوری سنجیدگی کے ساتھ حکومت کے سامنے رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مطالبات پر ٹھوس اور تحریری فیصلہ نہیں ہوتا، تحریک پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گی۔ طلبہ نے غیر جانبدارانہ تحقیقات، شفاف تقرری کے نظام اور نوجوانوں کے مفادات کے تحفظ کو اپنی بنیادی مانگ قرار دیا ہے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande