راج ناتھ سنگھ نے نیپالی سفارت خانہ پہنچ کر سیلاب سے ہوئے جانی و مالی نقصان پر غم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نیپالی سفارت خانے پہنچے اور انہوں نے نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر غم کا اظہار کیا۔سفارت خانے میں تعزیتی کتاب پر دستخط کرتے ہوئے وزیرداخلہ سنگھ نے حکومت اور ہندوستان
نیپال


نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نیپالی سفارت خانے پہنچے اور انہوں نے نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر غم کا اظہار کیا۔سفارت خانے میں تعزیتی کتاب پر دستخط کرتے ہوئے وزیرداخلہ سنگھ نے حکومت اور ہندوستان کے عوام کی جانب سے نیپال کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ سیلاب میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تباہ کن قدرتی آفت نے نیپالی شہریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو بھی متاثر کیا ہے۔اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر، انہوں نے لکھا، ہماری دعائیں اور تعزیت ان لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس تباہی میں اپنی جانیں گنوائیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ نیپال اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ نیپال کا خوشی اور غم کا دوست رہا ہے۔ ایک قریبی دوست اور شراکت دار کے طور پر ہندوستان ہمیشہ نیپال کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ اس مشکل وقت میں بھی ہم اپنے نیپالی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور نیپال کی تلاش، بچاو اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande