وزیر اعظم مودی نے بشکیک میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، ہندوستان سے وابستگی رکھنے والے لوگوں سے بھی ملاقات کی
بشکیک، 31 اگست (ہ س):۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے خیالات کا ہمارے ذہن و دل پر ہمیشہ منفرد اثر رہے گا۔ وزیر اعظم ن
وزیر اعظم مودی نے بشکیک میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، ہندوستان سے وابستگی رکھنے والے لوگوں سے بھی ملاقات کی


بشکیک، 31 اگست (ہ س):۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے خیالات کا ہمارے ذہن و دل پر ہمیشہ منفرد اثر رہے گا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایسے لوگوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی، جن کی ہندوستان کے ساتھ گہری وابستگی ہے۔ ان میں ممتاز ہندوستانی نژاد افراد، ماحولیات کے تئیں بیدار لوگ، یوگا کے سادھک، ماہرین تعلیم، ہندوستانی تکنیکی و اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) کے سابق طلبہ اور محققین شامل تھے۔

مودی نے ہندوستان کے ساتھ اس مسلسل وابستگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ایک یوگا سادھک کا ذکر کیا، جنہوں نے سال 2026 میں احمد آباد میں منعقدہ پہلی عالمی یوگ آسن چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا اور وہاں تمغہ جیتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں یوگ کو فروغ دینے کی ہندوستان کی کوششوں کے درمیان اس طرح کی وابستگی حوصلہ افزا ہے۔

مودی اس وقت کرغزستان کے صدر صدر صادیر جاپاروف کی دعوت پر 26ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دورے پر ہیں۔وزیر اعظم مودی نے گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی سال 2015 میں کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande