
لکھنو، 30 اگست (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم اس سال کے آخر تک گومتی ندی کو صاف کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ فوج کی مرکزی کمان نے دریائے گومتی کے تسلسل اور صفائی کے لیے ریاستی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے، جس سے پروگرام کو جنگی پیمانے پر بڑھایا گیا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی رہنمائی میں اتر پردیش نے 9 سالوں میں سلامتی، اچھی حکمرانی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ بیس سال پہلے دارالحکومت کے ریلوے اسٹیشن پر ایک بورڈ پر لکھا ہوتا تھا 'مسکرائیں، آپ لکھنو¿ میں ہیں' لیکن ٹریفک جام، تنگ گلیوں اور گندگی پر مسکرانے کے بجائے لوگ رونے پر مجبور تھے۔ لیکن اب لکھنو¿ نے ایک پرانے ورثے کے ساتھ ایک جدید اسمارٹ سٹی کے طور پر ایک نئی شناخت بنائی ہے۔
وزیر اعلی نے اتوار کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ 101 کروڑ روپے کے 12 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور بھومی پوجن کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد لکھنو¿ چھاو¿نی کو ایک ماڈل چھاونی کے طور پر ترقی دینا ہے۔ اے آئی پر مبنی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے علاوہ یہاں کے اسکول میں ابھیودیا کوچنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔ وزیر اعلی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ لکھنو کی کنٹونمنٹ کونسل ایک ماڈل اور ترقی اور عوامی سہولیات کا ایک اہم مرکز بن جائے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ کنٹونمنٹ کونسل جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگی، جس کی وجہ سے فوجی اہلکاروں، سابق فوجیوں اور شہریوں کو یہاں ہر اہم خدمات حاصل ہوں گی۔ بدلتے ہوئے ماحول میں لکھنومیں ان سہولیات کی ضرورت تھیجو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی اور وزارت دفاع سے موصول ہو رہی ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، سماجی بہبود کے وزیر اسیم ارون، ووکیشنل ایجوکیشن کے وزیر کپل دیو اگروال، میئر سشما کھرکوال، راجیہ سبھا کے ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر دنیش شرما، سنجے سیٹھ، ایم ایل سی لال جی پرساد نرمل، رام چندر پردھان، مکیش شرما، ایم ایل اے ڈاکٹر نیرج بورا، او پی شریواستو، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (سنٹرل کمانڈ) لیفٹیننٹ جنرل انندیا سینگپتا، ڈائریکٹر جنرل انڈین ڈیفنس اسٹیٹ سروس شوبھا گپتا وغیرہ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی