سوپور میں موٹر سائیکل کار کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک
سرینگر 30 اگست (ہ س): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے برتھ کلان علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی اس وقت موت ہو گئی جب اس کی موٹر سائیکل ماروتی اگنیس کار سے ٹکرا گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ برتھ کلاں میں پیش آیا، جس سے موٹر سائیکل س
سوپور میں موٹر سائیکل کار کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک


سرینگر 30 اگست (ہ س): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے برتھ کلان علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی اس وقت موت ہو گئی جب اس کی موٹر سائیکل ماروتی اگنیس کار سے ٹکرا گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ برتھ کلاں میں پیش آیا، جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت شیخ پورہ بومئی کے رہنے والے تجمل احمد شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ڈی ایچ سوپور میں رکھا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور مزید تفتیش کے لیے اسے تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس نے واقعے کے حوالے سے کارروائی شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande