نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری، ملزم فرار
نوادہ، 30 اگست (ہ س)۔نوادہ ضلع کے پکری براواں تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں 14 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اسی گاؤں کے دو نوجوانوں نے اس کے گھر میں گھس کر اس کی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان
نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری، ملزم فرار


نوادہ، 30 اگست (ہ س)۔نوادہ ضلع کے پکری براواں تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں 14 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اسی گاؤں کے دو نوجوانوں نے اس کے گھر میں گھس کر اس کی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پکری براواں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔اتوار کے روز پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک موبائل فون، پینٹ، گمچھا اور ایک گھڑی برآمد کی۔ تمام اشیاء ضبط کر کے تھانے لایا گیا۔ ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد کے کئی ثبوت اکٹھا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب کہ اس کے نانا دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔ الزام ہے کہ دونوں نوجوان دیوار پھلانگ کر کمرے میں داخل ہوئے اور ایک ایک کرکے لڑکی کی عصمت دری کی۔اس سلسلے میں پکری براواں تھانہ میں عصمت دری کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے لڑکی کو بیان اور طبی معائنے کے لیے نوادہ بھیج دیا ہے۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ پکری براواں تھانہ کے افسر رنجن چودھری نے بتایا کہ ہفتہ کی رات کو ایک رپورٹ ملی کہ دو نوجوان گھر میں گھس آئے اور لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی تفصیلات فراہم کی جا سکیں گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande