فیروز پور میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کا گولی مار کر قتل
فیروز پور، 30 اگست (ہ س)۔ فیروز پور کے علاقے ممدوٹ میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما گرپریت سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے ایک ساتھی ہرپریت سنگھ زخمی ہو گئے۔ موٹر سائیکل پر آئے نقاب پوش حملہ آوروں نے ایک کار میں سوار تین افراد
قتل


فیروز پور، 30 اگست (ہ س)۔ فیروز پور کے علاقے ممدوٹ میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما گرپریت سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے ایک ساتھی ہرپریت سنگھ زخمی ہو گئے۔ موٹر سائیکل پر آئے نقاب پوش حملہ آوروں نے ایک کار میں سوار تین افراد اور دو موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فیروز پور کے ایس ایس پی بھوپیندر سنگھ پولیس کی ایک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں اس معاملہ کے پیچھے انتخابی رنجش کا شبہ ظاہر ہوا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی پوری صورتحال واضح ہوگی۔ پولیس نے مبینہ حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے، حالانکہ اس وقت مزید معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ پولیس حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

سول اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق ہفتے کی دیررات دو زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ پولیس واقعے کی وجہ اور فائرنگ میں ملوث افراد کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande