ماجولی میں دردناک سڑک حادثہ، فلم ڈائریکٹراورثقافتی کارکن کی موت
ماجولی (آسام)، 30 اگست(ہ س)۔ فلم ڈائریکٹر اور ثقافتی کارکن نیلانند داس کی اتوار کو آسام کے ماجولی ضلع کے کملا باڑی میں ایک المناک سڑک حادثے میںموت ہوگئی۔ موصولہ معلومات کے مطابق نیلانند داس کی گاڑی اچانک قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کے کنارے ایک گہ
موت


ماجولی (آسام)، 30 اگست(ہ س)۔ فلم ڈائریکٹر اور ثقافتی کارکن نیلانند داس کی اتوار کو آسام کے ماجولی ضلع کے کملا باڑی میں ایک المناک سڑک حادثے میںموت ہوگئی۔

موصولہ معلومات کے مطابق نیلانند داس کی گاڑی اچانک قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کے کنارے ایک گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ نیلانند داس ماجولی میں فلم پروڈکشن کے کام میں مصروف تھے۔ ان کے بے وقت انتقال نے ثقافتی دنیا اور لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande