
گوہاٹی، 30 اگست (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا شرما نے اتوار کو کہا کہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو سیکورٹی فورسز نے ریاستی سرحد پر روک دیا۔
وزیر اعلی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ بنگلہ دیش سے دراندازی کو روکنے اور آسام کی سرحدی سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ریاست میںکثیرسطحی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل رات چوکس سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین افراد کی نشاندہی کی اور انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔
وزیر اعلی نے واضح کیا کہ ملک کی سلامتی اور سرحد کی سالمیت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہر کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ سرحد کو محفوظ بنا کر ملک کو محفوظ بنانے کا عزم بلا روک ٹوک جاری رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی