کھیلوں کے قومی دن پر وزیرکھیل نے دیافٹنس کا پیغام ، ہر ہفتے ایک گھنٹہ میدان میں گزاریں
نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کے 121ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہفتہ کو ملک بھر میں کھیلوں کا قومی دن منایا گیا۔ اس موقع پر نئی دہلی واقع میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی کھیل پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی وز
کھیلوں کے قومی دن پر کھیلوں کے وزیر نے دیافٹنس کا پیغام ، ہر ہفتے ایک گھنٹہ میدان میں گزاریں


نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔

عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کے 121ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہفتہ کو ملک بھر میں کھیلوں کا قومی دن منایا گیا۔ اس موقع پر نئی دہلی واقع میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی کھیل پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے شرکت کی۔

اس سال یومِ کھیل کی خاص توجہ ملک گیر ’ایک گھنٹہ کھیل کے میدان میں‘ مہم رہی۔ اس کا مقصد خاص طور پر نوجوانوں کو کم از کم ایک گھنٹہ کھیل اور جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقف کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

پروگرام کا آغاز ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور ارجن رام میگھوال نے میجر دھیان چند کے مجسمے پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے سے کیا۔ صبح آٹھ بجے سے سیکڑوں شرکا نے مختلف کھیلوں اور فٹنس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ’ایک گھنٹہ کھیل کے میدان میں‘ مہم کا مقصد ’فٹ انڈیا‘ تحریک کو مضبوط بنانا اور لوگوں کو کھیلوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے لیے ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے کہا، ”میجر دھیان چند کے 121ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منائے جا رہے کھیلوں کے قومی دن کےتحت ملک بھر میں ’ایک گھنٹہ کھیل کے میدان میں‘ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد فٹ انڈیا تحریک کو فروغ دینا ہے۔“

کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں نوجوان سڑکوں اور میدانوں میں ایک گھنٹہ کھیلنے کے لیے سرگرمی سے آگے آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا، ”نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہر شخص صحت مند رہے اور معاشرہ صحت مند ہو۔ یہی ہمیں ایک خوشحال ملک بنانے میں مدد کرے گا۔ آئیے، ہر ہفتے ایک گھنٹہ کھیل کے میدان میں گزاریں اور اپنی صحت پر توجہ دیں۔“

مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے بھی کھیلوں کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے باقاعدگی سے کھیل اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل جسمانی طور پر فٹ اور ذہنی طور پر تناو¿ سے آزاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ”کھیل ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے ہیں۔ کبڈی اور فٹ بال سے لے کر تقریباً ہر روز بیڈمنٹن کھیلنے تک، کھیل میری زندگی کا حصہ ہیں۔ میرا ذاتی منتر ہے—صبح موسیقی اور شام کو کھیل۔ باقاعدگی سے کھیلوں میں حصہ لینے سے ہم جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رہتے ہیں اور ذہنی تناو¿ سے بھی دور رہتے ہیں۔“

پروگرام کے دوران کرکٹ، فٹ بال اور رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کرکٹ مقابلے میں وزارت الیون، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا الیون، میڈیا الیون اور انفلوئنسرز الیون نے حصہ لیا۔

ڈاکٹر مانڈویہ کی قیادت والی وزارت الیون نے ابتدائی کرکٹ مقابلے میں میڈیا الیون کو شاندار انداز میں شکست دی۔ وزارت الیون میں کھیلوں کے محکمے کے سکریٹری ہری رنجن راو¿ سمیت وزارت کے کئی افسران شامل تھے۔ وہیں انفلوئنسرز الیون میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فٹ انڈیا ایمبیسیڈر شامل رہے۔

کھیلوں کے قومی دن کے اس پروگرام نے میجر دھیان چند کی عظیم وراثت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ملک میں کھیل، فٹنس اور فعال طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کو بھی دہرایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande