
کولکاتا، 29 اگست (ہ س)۔مغربی بنگال کے لیلوا ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کو ایک لفٹ اچانک بند ہوجانے کے باعث اس میں سوار 9 مسافر پھنس گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پلیٹ فارم نمبر 1 اور 2 کے درمیان واقع لفٹ مسافروں کو لے کر نیچے جا رہی تھی۔ اسی دوران تکنیکی خرابی کے باعث لفٹ درمیان میں ہی رک گئی۔
لفٹ میں پھنسنے والے مسافروں میں دو بزرگ اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیلور جی آر پی کے افسران موقع پر پہنچے اور فوری طور پر امدادی و ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ریلوے پولیس اہلکاروں نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کا دروازہ کھول کر تمام 9 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ کافی دیر تک لفٹ میں پھنسے رہنے کے باعث مسافروں اور ان کے اہل خانہ میں کچھ وقت کے لیے تشویش کا ماحول رہا۔تاہم راحت کی بات یہ رہی کہ اس واقعے میں کسی بھی مسافر کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند بتائے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے لفٹ میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کی جانچ اور اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan