1980 کی ووٹر لسٹ کا تنازع: سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے پر 21 ستمبر کو فیصلہ
نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ دہلی کی راوز ایونیو کورٹ کی سیشن عدالت نے 1980 میں ووٹر لسٹ میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا مبینہ طور پر نام درج کرانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے پر فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ اسپیشل جج پرشانت کمار نے 21 ستمب
1980 کی ووٹر لسٹ کا تنازع: سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے پر 21 ستمبر کو فیصلہ


نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔

دہلی کی راوز ایونیو کورٹ کی سیشن عدالت نے 1980 میں ووٹر لسٹ میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا مبینہ طور پر نام درج کرانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے پر فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ اسپیشل جج پرشانت کمار نے 21 ستمبر کو فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔

عدالت نے 25 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ یہ عرضی وکیل وکاس ترپاٹھی نے دائر کی ہے۔ وکاس ترپاٹھی نے سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق مجسٹریٹ عدالت کے مسترد کرنے کے حکم کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ 9 دسمبر 2025 کو عدالت نے سونیا گاندھی اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔

اس سے قبل 11 ستمبر کو ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو چورسیا نے عرضی خارج کر دی تھی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ووٹر لسٹ میں سونیا گاندھی کا نام 1980 میں ہی شامل کر دیا گیا تھا، جبکہ وہ 1983 میں ہندوستانی شہری بنی تھیں۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ سونیا گاندھی کا نام دہلی کے نئی دہلی اسمبلی حلقے کی ووٹر لسٹ میں 1980 میں ہی شامل ہو گیا تھا، جبکہ اس وقت وہ ہندوستان کی شہری بھی نہیں تھیں۔ بعد میں 1982 میں سونیا گاندھی کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا گیا اور پھر 1983 میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ سونیا گاندھی 1983 میں ہندوستان کی شہری بنی تھیں۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ سونیا گاندھی نے ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست بھی اپریل 1983 میں دی تھی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ جب سونیا گاندھی 1983 میں ہندوستانی شہری بنی تھیں تو 1980 میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے کچھ فرضی دستاویزات دیے گئے ہوں گے، جو ایک قابلِ سزا جرم ہے۔

ایسے میں عدالت سے سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ مجسٹریٹ عدالت نے اس معاملے میں نہ تو سونیا گاندھی کو نوٹس جاری کیا تھا اور نہ ہی دہلی پولیس کو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande