
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا، جس میں ایک نیک اور باکردار معاشرے کی تشکیل میں دانش مندی، محنت اور اعلیٰ کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس شلوک میں لوگوں کو روشن اور دانش مندی کی راہ اختیار کرنے، اپنی کوششوں میں لاپرواہی نہ برتنے اور ثابت قدم رہنے نیز ایک نیک و باکردار معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن