انوراگ ٹھاکر نے راہل گاندھی سے ہماچل پردیش میں پانچ لاکھ سرکاری ملازمتوں کے وعدے پر جواب طلب کیا
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے ہندوستانی معیشت اور ہماچل پردیش میں روزگار کے معاملے پر کانگریس رہنما راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان آ
جواب


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے ہندوستانی معیشت اور ہماچل پردیش میں روزگار کے معاملے پر کانگریس رہنما راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور پوری دنیا ہندوستان کی طرف امید کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان جتنا ترقی کرے گا، پوری دنیا کو اس سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے راہل گاندھی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جھوٹ بولنا اور بیرون ممالک سے آنے والی معلومات کی بنیاد پر بیانات دینا بند کر دینا چاہیے۔

بی جے پی ایم پی نے ہماچل پردیش میں پانچ لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے پر راہل گاندھی سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور کانگریس کو ریاست کے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کو بتانا چاہیے کہ روزگار کے ان کے انتخابی وعدوں کا کیا ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ مرکز کے اقتصادی سروے 2025تا2026 نے ہندوستان کو مسلسل چوتھے سال سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر درجہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی ہماچل پردیش میں روزگار اور سرکاری ملازمتوں کے معاملے پر کانگریس حکومت اور اس کے انتخابی وعدوں پر مسلسل سوال اٹھا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande