وزیر اعظم مودی آج کھیلو انڈیا ڈائیلاگ میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھیلو انڈیا ڈائیلاگ میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں ملک بھر کے نوجوانوں کی شرکت ہوگی۔ اس کا مقصد کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خ
بی جے پی نے ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کی معلومات شیئر کی ہیں۔


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھیلو انڈیا ڈائیلاگ میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں ملک بھر کے نوجوانوں کی شرکت ہوگی۔ اس کا مقصد کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمات، فٹنس اور تعمیرِ وطن کو مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ یہ پروگرام ’میرا یووا بھارت‘ (مائی بھارت) کے زیر اہتمام قومی یومِ کھیل کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں سے نوجوان اس میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم کا یہ مکالمہ فٹ، باضابطہ اور اسپورٹس مین اسپرٹ سے آراستہ قوم کی تعمیر کے ان کے وژن کے مطابق ہے۔ اس میں نوجوانوں کی امنگوں کو قومی ترقیاتی ایجنڈے کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کھیلو انڈیا ڈائیلاگ کے بعد مقامی سطح پر نوجوانوں، رضاکاروں، کھلاڑیوں اور عوامی نمائندوں کے درمیان بات چیت ہوگی۔ اس میں نوجوانوں کو نامور ہندوستانی کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں سے براہِ راست گفتگو کا موقع ملے گا۔ پروگرام کا اہم مرکز یوتھ ڈائیلاگ ہوگا۔ اس میں شرکاء بھی اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔

یہ مکالمہ پانچ اہم موضوعات کھیل کے ماحولیاتی نظام کو بہتر سہولیات اور کوچنگ کے ذریعے مضبوط کرنا، 2036 اولمپکس کے لیے ٹیلنٹ کی شناخت اور طویل مدتی اتھلیٹ کی ترقی، گورننس پلیٹ فارمز اور رضاکارانہ خدمات سے نوجوانوں کی قیادت تیار کرنا، شہری ذمہ داری اور مستقبل کے ہنر سے ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا نیز کھیل اور ہم عصروں کے نیٹ ورک سے نشہ سے پاک نوجوان تحریک کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande