وزیراعلیٰ نے گنڈک ندی اور سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں کا فضائی سروے کیا
پٹنہ، 27 اگست(ہ س)۔وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے نیپال میں آئے سیلاب کے پیش نظر بہار کے سرحدی اور ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج سون پور سے والمیکی نگر تک گنڈک ندی کا فضائی سروے کیا۔ اس دوران بگہا، والمیکی نگر، بیتیا
بہار میں حالات دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں، نیپال کی تباہی تشویشناک :وزیر اعلیٰ


پٹنہ، 27 اگست(ہ س)۔وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے نیپال میں آئے سیلاب کے پیش نظر بہار کے سرحدی اور ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج سون پور سے والمیکی نگر تک گنڈک ندی کا فضائی سروے کیا۔ اس دوران بگہا، والمیکی نگر، بیتیا اور موتیہاری کے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال، ممکنہ اثرات اور انتظامیہ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔والمیکی نگر پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ نے والمیکی نگر بیراج کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بیراج کے اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ معائنے کے وقت پانی کا بہاؤ تقریباً 1.06 لاکھ کیوسک تھا۔ وزیراعلیٰ نے بیراج میں واقع کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا اور آبی وسائل محکمہ کے افسران سے گنڈک ندی کی سطح آب اور پانی کے بہاؤ کی تازہ صورتحال کی معلومات حاصل کیں۔افسران نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ 26 اگست 2026 کی رات 11 بجے گنڈک ندی میں پانی کا بہاؤ 1,50,200 کیوسک کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، جس کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم، دیو گھاٹ علاقے میں دیر سے ہوئی بارش کے باعث گنڈک ندی کی سطح آب میں دوبارہ اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پشتوں پر کسی قسم کا منفی اثر نظر نہیں آیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں شہریوں کی حفاظت اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ محکمے اور ضلع انتظامیہ پوری طرح چوکس اور مستعد رہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاریاں یقینی بنائیں۔گنگا ندی کی سطح آب میں کمی کا رجحان (Decreasing Trend) ہے۔ تاہم کچھ مقامات پر پانی کی سطح میں 1 سے 2 سینٹی میٹر تک معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر آبی وسائل محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کو مسلسل نگرانی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ علاقوں میں راحت، بچاؤ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق تمام ضروری کارروائیاں ترجیحی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔معائنے کے دوران نائب وزیراعلیٰ و آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری دیپک کمار، چیف سیکریٹری پرتیہ امرت، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری سنجے کمار سنگھ، آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande