
سرینگر 27 اگست،( ہ س): شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے میں تربل گاؤں کے قریب جمعرات کو ایک فوجی جوان دریائے کشن گنگا میں ڈوب گیا۔ فوجی کی شناخت عاشق حسین خان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران فوجی کی لاش کو دریا سے نکال لیا گیا۔ بعد ازاں لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے داور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے یہ معلوم کرنے کے لیے مقدمہ درج کر لیا ہے کہ فوجی دریا میں کن حالات میں ڈوب گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir