وزیر اعظم مودی نے علم اور باہمی افہام و تفہیم کی اہمیت پر سنسکرت کا شبھاشیتم شیئر کیا
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے باہم سیکھنے، ایک دوسرے کی بات غور سے سننے اور بے غرض رویہ اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک شبھاشیتم شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ ایک دوس
وزیر اعظم نریندر مودی


نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے باہم سیکھنے، ایک دوسرے کی بات غور سے سننے اور بے غرض رویہ اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک شبھاشیتم شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ ایک دوسرے سے استفادہ کرنے اور باہمی بات چیت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، وہ اہلِ علم کی نظر میں قابلِ ستائش ہوتے ہیں اور زندگی میں سکھ و خوشحالی پاتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا شیئر کیا گیا شبھاشیتم کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ باہمی طور پر ایک دوسرے سے سیکھنے اور ان کے خیالات کو توجہ سے سننے کا جذبہ رکھتے ہیں، اہلِ دانش ان کی پذیرائی کرتے ہیں۔ ایسے افراد ذاتی مفادات، خود غرضی اور پوشیدہ مقاصد سے کوسوں دور رہتے ہیں۔ وہ خلوصِ نیت کے ساتھ باہمی تعاون اور خوشگوار مکالمے کو فروغ دے کر زندگی کے ہر شعبے میں کامرانی اور ترقی حاصل کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس شبھاشیتم کے ذریعے ہندوستانی علمی روایت میں موجود باہمی مکالمے، عجز و انکسار، باہمی افہام و تفہیم اور بے لوث طرزِ عمل کے اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اجاگر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande