ایس بی این کے خلاف کاروائی تیز، آسام میں ایک اور مبینہ کارکن گرفتار
گوہاٹی، 26 اگست (ہ س)۔ آسام میں پاکستان میں مقیم شہزاد بھٹی نیٹ ورک (ایس بی این) کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ہیلاکانڈی ضلع پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بدھ کی صبح ایک اور مبینہ کارکن کو گرفتار کیا۔ 21
Image of the Arrested SBN Operative In Hailakandi.


گوہاٹی، 26 اگست (ہ س)۔ آسام میں پاکستان میں مقیم شہزاد بھٹی نیٹ ورک (ایس بی این) کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ہیلاکانڈی ضلع پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بدھ کی صبح ایک اور مبینہ کارکن کو گرفتار کیا۔

21 فضل اسلام بربھوئیان کو ایس ٹی ایف اسٹیشن کیس نمبر 06/2026 کی تحقیقات کے سلسلے میں رام ناتھ پور پولیس اسٹیشن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ اس معاملے میں گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے مجرمانہ مواد اور دستاویزات برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔

اس گرفتاری کے ساتھ ہی ایس بی این کیس میں گرفتار کیے گئے ملزموں کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ایس بی این کے مبینہ کارکنوں کو دھوبری، چیرانگ اور بارپیٹا اضلاع سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس ٹی ایف کے مطابق یہ کارروائی انتہا پسند اور ملک دشمن نیٹ ورک اور ان کے مبینہ کارکنوں کے خلاف جاری تحقیقات اور کاروائی کا حصہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande