

حیدرآباد (تلنگانہ)، 26 اگست ( ہ س ) : بدھ کی صبح سوریہ پیٹ ضلع میں لوہے کے سریے سے لدے کنٹینر سے ایک نجی بس کے ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک اور 20 کے قریب شدید زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ حیدرآباد-وجے واڑہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ نجی بس 42 مسافروں کو لے کر حیدرآباد سے آندھرا پردیش کے ایلورو جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بس آگے جا رہے کنٹینر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ کنٹینر لوہے کے سریوں سے بھرا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس سے زخمیوں اور پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
حادثے کی وجہ سے حیدرآباد-وجے واڑہ قومی شاہراہ پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا۔
تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو زخمیوں کے علاج میں لاپرواہی نہ کرنے کا حکم دیا۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد