
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’ایکس‘ پیغام میں میلاد النبی اور اونم کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے دونوں تہواروں کے ذریعے معاشرے میں یکجہتی، مسرت، خیر خواہی اور خوشحالی کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے میلاد النبی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع سب کے درمیان یکجہتی اور مسرت کے جذبے کو فروغ دے۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ رحم دلی اور معاشرے کے تئیں خدمت کا جذبہ ہمیشہ سب کی رہنمائی کرتا رہے۔ انہوں نے لکھا، ’’عید میلاد النبی مبارک ہو۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے اہل وطن کو اونم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرجوش تہوار ہے، جسے ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ اونم معاشرے میں خوشی، یکجہتی اور خوشحالی کے جذبے کو مزید فروغ دے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن