ڈی آر ڈی او نے لداخ میں ملٹری کامبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا
جموں, 26 اگست (ہ س): بھارت کے دفاعی تحقیقی ادارے ( ڈی آر ڈی او ) نے لداخ کے نیوما علاقے میں ملٹری کامبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ڈی آر ڈی او کے مطابق یہ تجربہ سطح سمندر سے تقریباً 22 ہزار فٹ کی بلندی پر کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران پیراشوٹ کو
Drdo


جموں, 26 اگست (ہ س): بھارت کے دفاعی تحقیقی ادارے ( ڈی آر ڈی او ) نے لداخ کے نیوما علاقے میں ملٹری کامبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ڈی آر ڈی او کے مطابق یہ تجربہ سطح سمندر سے تقریباً 22 ہزار فٹ کی بلندی پر کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران پیراشوٹ کو 20 ہزار فٹ کی بلندی پر کھولا گیا، جبکہ ٹیسٹ جمپرز نے 13,700 فٹ کی بلندی پر بحفاظت لینڈنگ کی۔تجربے میں اے ڈی آر ڈی ای کے چیف ٹیسٹ جمپر ونگ کمانڈر راہل جھا، ایم ڈبلیو او آر جے سنگھ اور ایم ڈبلیو او وویک تیواری نے حصہ لیا۔ یہ تجربہ منفی 15 ڈگری سیلسیس تک کے درجہ حرارت میں کیا گیا۔

ڈی آر ڈی او نے بتایا کہ ایم سی پی ایس کو آگرہ میں قائم ایریل ڈیلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ اور بنگلورو کی ڈیفنس بایو انجینئرنگ اینڈ الیکٹرو میڈیکل لیبارٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ٹیسٹ کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ پیرا کمپیوٹر، آکسیجن سسٹم اور خصوصی جمپ سوٹس سمیت دیگر ذیلی نظاموں کا بھی کامیاب استعمال کیا گیا۔یہ تجربہ جنوب مشرقی لداخ میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع نیوما میں کیا گیا، جہاں بھارتی فضائیہ نے حال ہی میں لڑاکا طیاروں کی کارروائیوں کے لیے ایک ایئربیس قائم کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande