بہار کے سپول ضلع میں مندر کے قریب کیرتن کر رہے لوگوں کو گاڑی نے کچلا،5کی موت، ایک کی حالت نازک
سپول، 26 اگست (ہ س)۔ بہار کے سپول ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ میں منگل کی دیر رات سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک کی حالت نازک ہے ۔ حادثہ کٹیا چوک کے قریب این ایچ 327ای کنارے بجرنگ بلی مندر کے قریب پیش آیا ۔ یہاں تقریباً چھ لوگ کیرتن ک
بہار کے سپول ضلع میں   مندر کے قریب کیرتن کر رہے لوگوں کو گاڑی نے کچلا،5کی موت، ایک کی حالت نازک


سپول، 26 اگست (ہ س)۔ بہار کے سپول ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ میں منگل کی دیر رات سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک کی حالت نازک ہے ۔ حادثہ کٹیا چوک کے قریب این ایچ 327ای کنارے بجرنگ بلی مندر کے قریب پیش آیا ۔ یہاں تقریباً چھ لوگ کیرتن کر رہے تھے۔ اسی دورن ایک تیز رفتار گاڑی نے ان لوگوں کو کچلتے ہوئے تقریباً50میٹر دور جا کر سڑک کنارے واقع ایک دکان میں داخل ہوا۔

حادثے میں تلئی داس (65)، راجو داس (50)، سریندر یادو (45)، بھونیشوری یادو عرف کوئلی یادو اور کرشنا موہن ساہ کی موت ہوگئی ۔ مرنے والے کٹیا پنچایت کے رہنے والے تھے۔ وہیں رام چندر یادو شدیدطور سے زخمی ہیں۔ تلائی داس اور راجو داس کٹیاپنچایت کے وارڈ 12، سریندر یادووارڈ 15 ، بھونیشوری یادو عرف کوئلی یادو وارڈ 11 اور کرشنا موہن ساہ وارڈ 13 کے رہنے والے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس پہنچی اور حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ منگل کی دیر رات ضلع مجسٹریٹ ساون کمار نے بتایا کہ ایس ڈی ایم کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے اور پولیس ضروری کارروائی کر رہی ہے۔

حادثے سے مقامی لوگوں میں ناراضگی ہے۔ بدھ کی صبح گاؤں والوں نے کٹیا چوک کے قریب سڑک کے کنارے کی عارضی دکانوں کو ہٹانا شروع کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے تجاوزات اور دکانیں حادثات کا خطرہ پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سڑک کے کنارے قائم عارضی دکانوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande