قتل کا ملزم پولیس تصادم میں گرفتار، ٹانگ میں گولی لگی
فیروز آباد، 25 اگست (ہ س)۔اترپردیش کے ضلع فیروز آبادکے تھانہ رام گڑھ پولیس کی ٹیم نے رام گڑھ تھانہ علاقے میں پیر کی دیر رات ہوئے ایک انکاونٹر میں قتل کے ایک معاملے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پیر میں گولی لگنے والے ملزم کو علاج کے لیے
UP-ENCOUNTER-MURDER-ACCUSED-IN


UP-ENCOUNTER-MURDER-ACCUSED-IN


فیروز آباد، 25 اگست (ہ س)۔اترپردیش کے ضلع فیروز آبادکے تھانہ رام گڑھ پولیس کی ٹیم نے رام گڑھ تھانہ علاقے میں پیر کی دیر رات ہوئے ایک انکاونٹر میں قتل کے ایک معاملے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پیر میں گولی لگنے والے ملزم کو علاج کے لیے اسپتال داخل کرا دیا۔ گرفتار ملزم نے بدفعلی کے خلاف مزاحمت کرنے پر نوجوان کاقتل کر دیا تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی روی شنکر پرساد نے بتایا کہ 23اگست کو محمد حسن ولد صدیقی احمد ساکن چشتی نگر تھانہ رام گڑھ کے نگلہ گلریا، تھانہ رام گڑھ میں زیر تعمیر مکان کے اندر ایک نامعلوم لاش برہنہ حالت میں ملی تھی۔ لاش کی شناخت کمل کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ نگلہ کیسری، اعتماد پور پولیس اسٹیشن، آگرہ ضلع کا رہنے والا تھا۔ متوفی کے والد نے رام گڑھ تھانے کے نگلہ گلریا کے رہنے والے آکاش ولد شیام سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ رام گڑھ تھانہ انچارج سنجیو کمار دوبے پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت پر تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ مطلوب ملزم آکاش سانتی روڈ پر چھپا ہوا ہے اور گھوم رہا ہے۔ پولیس ٹیم نے اسے گھیرے میں لے لیا تو ملزم نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم کی جوابی کارروائی میں ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کی شناخت مطلوب ملزم آکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم آکاش کے قبضے سے 01 پستول، 02 خالی خول، 315 بور کے 02 زندہ کارتوس، مقتول کمل کا موبائل فون، مقتول کے کپڑے اور واردات کے وقت استعمال ہونے والی لوڈر ٹری برآمد کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزم آکاش نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ 22 اگست کی رات مقتول کمل نے اس سے نگلہ گلریا جانے کے لیے لفٹ مانگی تھی۔ وہاں پہنچ کر ملزم نے کمل سے بدفعلی کی کوشش کی جس کی کمل نے مخالفت کی ۔ اس مزاحمت پر مشتعل ہو کر ملزم نے کمل کے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا اور مقتول کی لاش کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔

اے ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملزم کو علاج کے لیے پولیس کی تحویل میں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande