پندرہ سال سے مفرور ملزم کو ناندیڑ پولیس نے بیڑ سے کیا گرفتار
بیڑ، 25 اگست (ہ س) ناندیڑ پولیس کی مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے تمسا پولیس اسٹیشن میں درج گھر میں نقب زنی کے ایک مقدمے میں گزشتہ 15 سال سے مفرور ملزم کو بیڑ ضلع کے کیج تعلقہ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت 65 سالہ جھومبر چندر کالے، ساکن سا
Police Arrest Fugitive After Fifteen Years


بیڑ، 25 اگست (ہ س) ناندیڑ پولیس کی مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے تمسا پولیس اسٹیشن میں درج گھر میں نقب زنی کے ایک مقدمے میں گزشتہ 15 سال سے مفرور ملزم کو بیڑ ضلع کے کیج تعلقہ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت 65 سالہ جھومبر چندر کالے، ساکن ساولیشور، تعلقہ کیج، ضلع بیڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ناندیڑ ضلع میں مفرور اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ مذکورہ ملزم ساولیشور میں موجود ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس کی جانچ میں تصدیق ہوئی کہ جھومبر چندر کالے تمسا پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 18/2011 میں مطلوب تھا۔ اس مقدمے میں اس کے خلاف بھارتی تعزیراتی قانون کی دفعات 457 اور 380 کے تحت کارروائی کی گئی تھی اور وہ گزشتہ 15 سال سے فرار تھا۔گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تمسا پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande