
حیدرآباد ،25 اگست (ہ س)۔کھمم ضلع کے وینورومنڈل کے مرلاپاڈو گاؤں میں واقع ایک سرکاری اسکول میں ناشتہ کھانے کے کچھ ہی دیربعد 13 طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ناشتہ کرنے کے بعد طلبہ نے پیٹ میں شدید درداورقے کی شکایت کی۔ صورتحال کی اطلاع ملتے ہی اسکول کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ طلبہ کوعلاج کے لیے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ طلبہ کے بیمارہونے کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اسکول میں فراہم کیے گئے کھانے کی جانچ اورواقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی توقع ہے۔اس واقعے کے بعد سرکاری اسکولوں میں طلبہ کوفراہم کیے جانے والے کھانے کے معیاراور حفظانِ صحت کے انتظامات پر ایک بارپھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق