دہلی میں تعمیراتی شعبے کے مسائل پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی میٹنگ، آلودگی اور ترقی میں توازن پر زور
نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ دہلی سکریٹریٹ میں منگل کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں ’نرمان ادیوگ بچاؤ مورچہ‘ کے ارکان اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دہلی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا بھی موجود
دہلی میں تعمیراتی شعبے کے مسائل پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی میٹنگ، آلودگی اور ترقی میں توازن پر زور


نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔ دہلی سکریٹریٹ میں منگل کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں ’نرمان ادیوگ بچاؤ مورچہ‘ کے ارکان اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دہلی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا بھی موجود رہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے گریپ کے نفاذ کے دوران تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق صنعت کو درپیش مشکلات اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تعمیراتی شعبے کے نمائندوں نے حکومت کے سامنے اپنے مسائل اور تجاویز بھی پیش کیں۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی کے لیے صاف ستھرا ماحول اور پائیدار ترقی دونوں ہی ضروری ہیں۔ حکومت اور صنعت ایک ساتھ مل کر ایسے عملی حل تلاش کریں گے جن سے آلودگی پر قابو پانے کی کوششیں مؤثر رہیں اور اس کے ساتھ روزگار اور ترقی کی رفتار بھی برقرار رہے۔

ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے بھی ’ایکس‘ پر اجلاس سے متعلق معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں دہلی ماسٹر پلان 2047 کو آگے بڑھانے اور مستقبل کے لیے ایک بہتر دہلی تیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گریپ کے دوران تعمیراتی کاموں پر عائد پابندیوں اور اس شعبے کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ نمائندوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں دہلی میں آلودگی کی سطح کم کرنے کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

سرسا نے کہا کہ حکومت ترقی اور ماحولیات کے درمیان بہتر توازن قائم کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے کی رفتار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ایسا نظام تیار کرنا ہے جس میں آلودگی پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیوں، روزگار اور شہری ترقی کو بھی جاری رکھا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande