
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے دفتر کے لیے مکان فراہم کرنے کا فیصلہ
پٹنہ 25اگست(ہ س)۔عبدالقیوم انصاری، سکریٹری، انجمن ترقی اردو بہار وسابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے پریس بیان جاری کر کہا ہے کہ منگل کے روز انجمن ترقی اردو بہار کا ایک وفد متھلیش تیواری وزیر تعلیم بہار سے انکے دفتر میں ملاقات کی،اور کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے دفترکے لیے نئی بلڈنگ فراہم کرانے پر تبادلہ خیال کیا،اس پروزیر موصوف نے جناب سہیل صاحب،سکریٹری،اقلیتی فلاح،حکومت بہار سے فون پر کہا کہ جلد سے جلد بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن کے دفتر کے لیے کوئی بلڈنگ فراہم کرائ جائے۔
انہوں نےبہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے لیے نئی بلڈنگ فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انجمن ترقی اردو بہار کی کوششوں سے ہی سنسکرت بورڈ کو نیا دفتر ،بہار انٹر میڈیٹ میں فراہم کی گئی ہے۔مدارس کے اسا تذہ کی تنخواہ کے ادائیگی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا،انہوں 5ستمبر تک مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا بھروسہ دلایا، اور کہا کہ مدارس اور سنسکرت اسکولوں کے ساتھ کسی طرح کی تفریق ہماری حکومت کی جانب سے نہیں کی جائےگی، اردو اسکولوں کے ہفتہ میں ہونے والی فرصت اور آدھا دن فرصت کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے صاف طور پر کہا کہ پہلے سے چلے آرہے ہندی اسکولوں میں اتوار کے دن فرصت ہوا کرتی تھی ،اور اردو اسکولوں میں جمعہ کے دن فرصت ہوا کرتی تھی یہ حسب سابق برقرار ہے،اس سلسلے میں حکومت نے کوئی مکتوب جاری نہیں کی ہے، جناب سمراٹ چودھری وزیر اعلی بہار کی ہدایت پر سنیچر کے دن آدھا دن کے چھٹی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے،اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائےگی،اور تمام سرکاری اسکول سنیچر کے دن ہاف ڈے ہوا کریگی،اس میں کسی طرح کا کوئی ردو بدل نہیں کی جائےگی،مدارس میں جو چھٹیاں ہیں وہ حسب سابق برقرار رہیں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ مدارس کے اندر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی مدارس کے اندر اسمارٹ کلاس مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔ انصاری نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ ملحقہ مدارس کے اندر 1سے 8 تک ایس سی ای آر ٹی نصاب تعلیم اور 9 سے 12 میں این سی ای آر ٹی نصاب تعلیم لاگو کیا گیا ہے،ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کے لیے نیا نصاب تعلیم نافذ کیا گیا ہے،ہندوستان کا پہلا ریاست بہار ہے جہاں اسلامیات،سائنس اور کومرس کورس شروع کیا گیا،ساتھ ہی 1127 مدرسوں میں حکومت ہند اور حکومت بہار کے تعاون سے کمپیوٹر اور پرنٹر فراہم کرایا گیا ہے،ساتھ ہی این سی ای آر ٹی بک اور ایس سی ای آر ٹی بک اور مذہبی نصابی کتابوں کو پرنٹ کراکر تمام مدارس میں فراہم کرائی جاچکی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan