
ڈوڈہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
جموں، 24 اگست (ہ س)۔
ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران گنپت پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 10 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کرکے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ٹیم نے گنپت پل کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران مشتبہ حالت میں گھومنے والے دو افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران سہراب حسین ولد محمد شریف سکنہ اکرم آباد کے قبضے سے تقریباً 6 گرام جبکہ محمد عارف ولد محمد ایوب سکنہ برشالہ کے قبضے سے تقریباً 4 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔پولیس نے برآمد شدہ مادہ کو ضبط کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 239/2026 زیر دفعات 8/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران منشیات کی سپلائی سے جڑے دیگر افراد اور نیٹ ورک کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ڈوڈہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشی یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں، جبکہ اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر