
بجنور، 23 اگست (ہ س)۔ ضلع کے نور پور قصبے میں اتوار کی دوپہر تقریبا 12 بجے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ روڈ ویز بس نے منڈی سمیتی کے سامنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے خاتون بس کے پہیوں کے نیچے آ گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔جاں بحق خاتون کی شناخت راجہ کاتاج پور گاو¿ں کی رہائشی گڑیا (45) زوجہ امرپال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اتوار کی سہ پہر اپنے بیٹے کنال کے ساتھ رشتہ داری میں نام کی تقریب میں شرکت کے لیے موٹر سائیکل پر جارہیتھی۔ عینی شاہدین کے مطابق، جیسے ہی وہ نور پور میں منڈی سمیتی کے قریب پہنچے، تیز رفتار روڈ ویز بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر سے گڑیا موٹر سائیکل سے سڑک پر گر گئی اور بس کے پہیوں کے نیچے آ گئی۔گڑیا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا کنال بال بال بچ گیا۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بس کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پردیپ کمار نے واقعے کی تصدیق کی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر کے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس سڑک کو کھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی