تلنگانہ میں 25 اگست تک شدید بارش کا الرٹ، کئی اضلاع میں تیز بارش کا امکان
حیدرآباد، 23 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں فعال مانسون کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، حیدرآباد نے 25 اگست تک ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان
تلنگانہ میں 25 اگست تک شدید بارش کا الرٹ، کئی اضلاع میں تیز بارش کا امکان


حیدرآباد، 23 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ میں فعال مانسون کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، حیدرآباد نے 25 اگست تک ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں 25 اگست تک ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہو سکتی ہے۔ موسم کے ماہرٹی بالاجی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں دوپہر سے رات کے درمیان ایک یا دو مرتبہ وسیع پیمانے پر درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

وہیں شمالی اور مشرقی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان میں عادل آباد، آصف آباد، منچریال، پداپلی، جگتیال، جے شنکر بھوپال پلی، مولوگو، بھدرا دری-کوتہ گوڑم، محبوب آباد، نرمل اور نظام آباد شامل ہیں۔

تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلان کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کمارم بھیم ضلع میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ وہیں حیدرآباد کے شیک پیٹ میں 43.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بارش کے امکان کے پیش نظر لوگوں سے احتیاط برتنے اور موسم کی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کی اپیل کی ہے۔ شدید بارش کے دوران پانی جمع ہونے اور ٹریفک متاثر ہونے کی صورت میں اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande