ٹولو منڈل معاملہ میں پولیس نے ڈومکل میں سیگل حسین کے گھر پر چھاپہ مارا
بیربھوم، 23 اگست (ہ س)۔بیربھوم کے مشہور پتھر کے تاجر ٹولو منڈل کے معاملے کی تحقیقات اب مرشد آباد کے ڈومکل پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کی رات بیربھوم ضلع پولیس کی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے رہنما انوبرتا منڈل کے سابق محافظ سیگل حسین کو ساتھ لیک
ٹولو منڈل معاملہ میں پولیس نے ڈومکل میں سیگل حسین کے گھر پر چھاپہ مارا


بیربھوم، 23 اگست (ہ س)۔بیربھوم کے مشہور پتھر کے تاجر ٹولو منڈل کے معاملے کی تحقیقات اب مرشد آباد کے ڈومکل پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کی رات بیربھوم ضلع پولیس کی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے رہنما انوبرتا منڈل کے سابق محافظ سیگل حسین کو ساتھ لیکر کر ڈومکل میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس حکام نے سیگل کے گھر پر ایک طویل تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی اور کئی دستاویزات کی جانچ بھی کی گئی۔ تاہم، تلاشی کے دوران پولیس کو کیا ملا اس کی سرکاری تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے بول پور میں سیگل کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس کارروائی میں تقریبا 13 لاکھ روپے نقد اور تقریبا 800 گرام سونا برآمد ہواتھا۔ اسی دن سیگل کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیگل کے گھر پر کارروائی سے پہلے، بیربھوم پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے ہفتہ کو مرشد آباد کے بہرام پور میںٹولو منڈل کے قریبی ساتھی پرویر داس کے سسرال کے گھر بھی تقریبا تین گھنٹے تک تلاشی لی تھی۔ تلاشی کے بعد پولیس ایک کالا بیگ لے کر وہاں سے چلی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرویر داس کی پوچھ گچھ میں سیگل سے متعلق معلومات ملی ہیں۔ اس کے بعد پولیس پرویر اور سیگل کے ساتھ ڈومکل پہنچی۔

پرویر داس بیربھوم کے محمد بازار لینڈ ڈپارٹمنٹ میں کلرک کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ انتظامی عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ٹولو منڈل کے لیے کام کرتا تھا اور بدلے میں بہت زیادہ رقم لیتا تھا۔ پولیس نے اسے جبری وصولی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد سے ٹولو منڈل کو علاقے میں نہیں دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے کئی قریبی لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور اپنی پوچھ گچھ کے ذریعے ٹولو منڈل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹولو منڈل نے بھی اس معاملے میں عدالت سے قانونی راحت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے پولیس کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کی۔ اب سیگل حسین کے ڈومکل گھر میں اس تلاشی کے بعد تحقیقات کی پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande