کٹھوعہ میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی موجودگی کے بعد سرچ آپریشن
جموں, 23 اگست (ہ س)جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون نما شے کی موجودگی دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق مشتبہ ڈرون نما شے اتوار کی صبح تقریباً 10 ب
Drone. Su


جموں, 23 اگست (ہ س)جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون نما شے کی موجودگی دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

حکام کے مطابق مشتبہ ڈرون نما شے اتوار کی صبح تقریباً 10 بج کر 35 منٹ پر ہیرانگر سیکٹر کے بوبیاں علاقے میں سرحدی دیہات کے اوپر منڈلاتی ہوئی دیکھی گئی۔ چند منٹ بعد یہ شے دوبارہ پاکستان کی جانب واپس جاتی ہوئی نظر آئی۔

واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی، تاکہ اس امکان کو خارج کیا جاسکے کہ ڈرون کے ذریعے منشیات یا ہتھیار سمیت کوئی ممنوعہ سامان سرحد پار سے گرایا گیا ہو۔

حکام نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران کوئی قابل اعتراض یا مشتبہ سامان برآمد نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande