آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
حیدرآباد ،23 اگست (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے اتوارکو بتایا کہ تلنگانہ کے کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی اورجے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ مقامات پرموسلادھارسے انتہائی تیزبارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی روزان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان:  محکمہ موسمیات


حیدرآباد ،23 اگست (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے اتوارکو بتایا کہ تلنگانہ کے کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی اورجے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ مقامات پرموسلادھارسے انتہائی تیزبارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی روزانہ کی موسمی رپورٹ کے مطابق اسی مدت کے دوران عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، ملگ، میدک اورکاماریڈی اضلاع میں بھی بعض مقامات پرموسلادھاربارش ہونے کا امکان ہے۔ پیر کے روزبھی کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، کریم نگر، پداپلی اورجے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں اسی طرح کے موسمی حالات برقراررہنے کا امکان ہے۔ اگلے تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر30 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے امکانات ہیں۔ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں متعدد، چند یا الگ الگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے متعدد مقامات پربارش ہوئی۔

۔ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande