
پٹنہ،23اگست(ہ س)۔ بہار کے کچھ اضلاع میں لوگ اس وقت شدید گرمی سے دوچار ہیں، جب کہ دیگر کو شدید بارش سے راحت مل رہی ہے۔ چنانچہ محکمہ موسمیات نے آج 25 اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج، گوپال گنج، سیوان، سارن، مظفر پور، ویشالی، دربھنگہ، سمستی پور، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ، کٹیہار، بکسر، بھوجپور ، ارول، ارونگ آباد، روہتاس اور کیمور اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے۔ باقی اضلاع میں موسم معمول پر رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ 24 اگست کو مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، بکسر، بھوجپور، ارول، اورنگ آباد، روہتاس اور کیمور اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، ارریہ، کشن گنج، مظفر پور، ویشالی، دربھنگہ اور سمستی پور اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اس کے بعد 25 اگست کو شمال، شمال مشرقی اور سیمانچل علاقوں کے بیشتر اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 26 اگست کو بھی ایسی ہی موسمی صورتحال رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ایسے ہی موسم کی پیشن گوئی کی ہے۔ لوگوں کو ان خراب موسمی حالات میں محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
پٹنہ کے موسم کی بات کریں تو شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ کبھی کبھار بادل نظر آتے ہیں لیکن بارش نہ ہونے سے گرمی مزید شدید ہوجاتی ہے۔ ہفتہ کے روزددن بھر ھوپ چھائی رہی تاہم رات بھر ہلکی بوندا باندی ہوتی رہی۔ اس دوران آج بھی موسم معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔ شدید گرمی لوگوں کو پریشان کرے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کیمور ضلع میں 36.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ مغربی چمپارن کے والمیکی نگر میں سب سے کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سمستی پور، مغربی چمپارن، گوپال گنج، بانکا، پورنیہ، بھاگلپور، ویشالی، شیخ پورہ اور دیگر اضلاع سمیت کئی اضلاع میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan