آندھرا پردیش میں پولیس کی گاڑی الٹ گئی، کانسٹیبل فوت
حیدرآباد ،23 اگست (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں بریک فیل ہونے کے باعث ایک پولیس گاڑی بے قابوہوکردرخت سے ٹکرا گئی اورالٹ گئی۔ حادثہ کونڈاکارکم کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایس آئی اشوک کمار، کانسٹیبل وینکٹ رمنا،ناگیندر اور ڈرائیوررا
آندھرا پردیش میں پولیس کی گاڑی الٹ گئی، کانسٹیبل فوت


حیدرآباد ،23 اگست (ہ س)۔

آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں بریک فیل ہونے کے باعث ایک پولیس گاڑی بے قابوہوکردرخت سے ٹکرا گئی اورالٹ گئی۔ حادثہ کونڈاکارکم کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایس آئی اشوک کمار، کانسٹیبل وینکٹ رمنا،ناگیندر اور ڈرائیورراجابابو ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سے کونڈاکارکم جا رہے تھے۔ کونڈاکارکم کے قریب اچانک گاڑی کے بریک فیل ہوگئے،جس کے نتیجے میں ڈرائیورگاڑی پرقابونہ رکھ سکااورگاڑی درخت سے ٹکراکرالٹ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوارتمام افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طورپرہاسپٹل منتقل کیا گیا،جہاں زیرعلاج 49 سالہ کانسٹیبل وینکٹ رمنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande