نوجوانوں کی امیدیں پوری کرنا اور ہر شعبے میں ان کی شمولیت بڑھانا ترجیح : وزیر اعلیٰ فڑنویس
ممبئی ، 23 اگست (ہ س) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اتوار کو ناگپور میں کہا کہ نوجوان نسل تعلیم، ہنر، کھیل اور اسٹارٹ اپ سمیت مختلف شعبوں میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے کے ساتھ انہیں ہر ممکن تعاون فراہم ک
Maharashtra-Charity-Institutio


ممبئی ، 23 اگست (ہ س) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اتوار کو ناگپور میں کہا کہ نوجوان نسل تعلیم، ہنر، کھیل اور اسٹارٹ اپ سمیت مختلف شعبوں میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے کے ساتھ انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے نوجوانوں سے مشاورت کرکے بہتر پالیسی تیار کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ فڑنویس ناگپور کے ریشم باغ میدان میں منتھن فار یوتھ پہل کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ پروگرام میں 25 ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو نشہ سے پاک مہاراشٹر اور نشہ سے پاک ہندوستان کی تعمیر کا حلف بھی دلایا گیا۔ پروگرام کے دوران معروف اسپورٹس کمنٹیٹر ردھیما پاٹھک نے وزیر اعلیٰ فڑنویس کے ساتھ کرکٹر تلک ورما، کامن ویلتھ گیمز کے طلائی تمغہ یافتہ دلیپ مہادو گاوت، ارجن دیشپانڈے اور کرن شاہ جی سے گفتگو کی۔ ان شخصیات نے نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات اور کامیابی کے سفر کا اشتراک کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین نے ملک کے جمہوری نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ جمہوری نظام کی بدولت ہی انہیں کارپوریٹر، میئر، رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ضروریات اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔بچوں میں بڑھتے ہوئے اسکرین ٹائم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسے کم کرنے کے لیے برین اسٹورمنگ سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین کی مدد سے ایسی پالیسی تیار کی جائے گی جس کے ذریعے بچوں کو اسکرین سے دور کرکے کھیل اور دیگر میدان میں ہونے والی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

پروگرام کا آغاز منتھن فار یوتھ کے منتظم ریتیش گوانڈے کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ انہوں نے اس پہل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 1 اگست سے 23 اگست تک مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکا اور مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والی نوجوان شخصیات کو وزیر اعلیٰ نے اعزاز سے نوازا۔ڈرگ فری انڈیا مہم کے تحت نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا حلف بھی دلایا گیا۔ اس میں نشہ سے پاک طرز زندگی اپنانے، نشے کی لت سے دور رہنے اور منشیات کے استعمال و فروخت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہ کرنے کا عزم شامل تھا۔پولیس کمشنر وشواس نانگرے پاٹل نے بھی نوجوانوں سے نشہ سے پاک نوجوان نسل کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande