کولہاپور میں پولٹری فارم کی آڑ میں چل رہی منشیات کی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ 9 گرفتار
کولہاپور ، 23 اگست (ہ س) کولہاپور کے ہجگولی گاؤں میں پولیس کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے گزشتہ رات فوٹو کولڈسکر نامی پولٹری فارم کی آڑ میں مبینہ طور پر چلائی جا رہی منشیات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی ایم ڈی منشیات ا
کولہاپور میں پولٹری فارم کی آڑ میں چل رہی منشیات کی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ 9 گرفتار


کولہاپور ، 23 اگست (ہ س) کولہاپور کے ہجگولی گاؤں میں پولیس کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے گزشتہ رات فوٹو کولڈسکر نامی پولٹری فارم کی آڑ میں مبینہ طور پر چلائی جا رہی منشیات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی ایم ڈی منشیات اور کیمیکل ضبط کیے۔ کارروائی کے دوران پولٹری فارم کے مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفصیلی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس افسر کے مطابق ہجگولی گاؤں میں منشیات کی فیکٹری چلائے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ جمعہ کو سادہ لباس میں علاقے کی خفیہ جانچ کی۔ معلومات اور شواہد جمع کرنے کے بعد ہفتہ کی رات مقامی پولیس کی مدد سے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی ایم ڈی منشیات اور مختلف کیمیکل ضبط کیے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کمپنی میں توڑ پھوڑ کرکے مبینہ منشیات فیکٹری کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

اس کارروائی میں پولٹری فارم کے مالک، 4 مقامی افراد، ممبئی کے 3 افراد اور بیلگام کے 2 افراد سمیت مجموعی طور پر 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رات دیر گئے تک پولیس کی کارروائی جاری تھی۔ گرفتار افراد میں پولٹری فارم کے مالک پپو وٹھل مالتوڑکر، سنتوش سدانند بسری کٹی، کرن اشوک شندے اور روہت شندے کی شناخت ہوچکی ہے۔ دیگر گرفتار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تفصیلی جانچ کر رہی ہے کہ منشیات کی تیاری کا یہ مبینہ نیٹ ورک کس طرح کام کر رہا تھا، اس میں مزید کون لوگ شامل ہیں اور ضبط کی گئی منشیات اور کیمیکل کی سپلائی کہاں سے کی جاتی تھی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande