کلیان کے بھانو جیوت اسپتال میں ڈاکٹر سے مارپیٹ مریض کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی ، 23 اگست(ہ س)۔ کلیان ایسٹ کے بھانو جیوت اسپتال میں زیر علاج ایک مریض کے بیٹے نے ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی، جس کے بعد اسپتال میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اس واقعے کی شکایت اسپتال انتظامی
کلیان کے بھانو جیوت اسپتال میں ڈاکٹر سے مارپیٹ مریض کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج


ممبئی ، 23 اگست(ہ س)۔

کلیان ایسٹ کے بھانو جیوت اسپتال میں زیر علاج ایک مریض کے بیٹے نے ڈاکٹر

کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی، جس کے بعد اسپتال میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا

ماحول پیدا ہوگیا۔ اس واقعے کی شکایت اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کلیان کے کولسے

واڑی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی

ہے۔واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے

مطابق معاملے سے متعلق افراد کے بیانات درج کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے

چھان بین کی جا رہی ہے۔ مریض کے بیٹے کو حراست میں لے کر اس سے بھی پوچھ گچھ کی جا

رہی ہے۔ تاہم، اب تک مبینہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

اسپتال

کے ایک افسر کے مطابق ایک مریض اپنے بیٹے وینیت دیشمکھ کے ساتھ اسپتال آیا تھا۔ مریض

کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر یوگیندر جیسوال اسے اس کی صحت اور بیماری کے بارے میں

سمجھا رہے تھے۔ اسی دوران مریض کا بیٹا مبینہ طور پر ڈاکٹر سے بحث کرنے لگا۔صورتحال بگڑنے پر مریض نے خود اپنے بیٹے سے ڈاکٹر کے کیبن

سے باہر جانے کے لیے کہا۔ تاہم کچھ دیر بعد وینیت دیشمکھ دوبارہ ڈاکٹر کے کیبن میں

پہنچا اور مبینہ طور پر ڈاکٹر یوگیندر جیسوال کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اچانک پیش آنے

والے اس واقعے سے اسپتال میں افراتفری اور کشیدگی پیدا ہوگئی۔کولسے واڑی پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے

اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح

رہے کہ ڈومبیولی کے شاستری نگر اسپتال میں ڈاکٹر اور نرس کے ساتھ مارپیٹ کے واقعے

کے بعد کلیان میں سامنے آنے والے اس معاملے نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے

کی سلامتی پر ایک بار پھر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ مسلسل پیش آنے والے ایسے واقعات

کے باعث ڈاکٹروں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔طبی شعبے سے

وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی حفاظت یقینی

بنانے کے لیے حکومت اور انتظامیہ کو سخت اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ

صحت کی خدمات خوف سے پاک ماحول میں جاری رہ سکیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande