جاوید رانا نے پردھان منتری ون دھن وکاس یوجنا کے نفاذ کا جائزہ لیا
جموں, 23 اگست (ہ س): جموں و کشمیر کے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے جموں و کشمیر میں پردھان منتری ون دھن وکاس یوجنا کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے اسکیم کے تحت مزید سیلف ہیلپ گروپس تشکیل دینے اور مالی و فزیکل پی
Rana


جموں, 23 اگست (ہ س): جموں و کشمیر کے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے جموں و کشمیر میں پردھان منتری ون دھن وکاس یوجنا کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے اسکیم کے تحت مزید سیلف ہیلپ گروپس تشکیل دینے اور مالی و فزیکل پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔جموں میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید رانا نے اسکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپس کی تشکیل اور ان کی کارکردگی کے علاوہ قبائلی برادریوں کے لیے روزگار اور آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیر نے کہا کہ اسکیم کے فوائد زمینی سطح پر قبائلی برادریوں تک پہنچنے چاہئیں اور خصوصاً خواتین کو روزگار و آمدنی کے بہتر مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ زیادہ سے زیادہ اہل افراد کو اسکیم کے دائرے میں لایا جائے اور سیلف ہیلپ گروپس کو ضروری تربیت، تکنیکی معاونت اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کیا جائے۔انہوں نے محکمہ قبائلی امور اور جے کے آر ایل ایم کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیتے ہوئے اسکیم کی مالی اور فزیکل پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

جاوید رانا نے قبائلی کاریگروں اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے تربیت و صلاحیت سازی کے پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے اور قبائلی مصنوعات کے لیے علاقائی و قومی سطح پر بہتر مارکیٹ روابط قائم کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے افسران سے کہا کہ اسکیم کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں اور خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کیا جائے اور ضرورت کے مطابق نئی تجاویز پیش کی جائیں۔ وزیر نے کہا کہ ون دھن وکاس یوجنا کے ذریعے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی تفاوت کم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور مقامی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande