جموں کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش
جموں, 23 اگست (ہ س) : جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کو موسلا دھار بارش کے ساتھ گرج چمک اور بجلی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد رام بن ضلع انتظامیہ نے عوام کے لیے حفاظتی الرٹ جاری کیا ہے۔ رام بن کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے پیش
Weather new


جموں, 23 اگست (ہ س) : جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کو موسلا دھار بارش کے ساتھ گرج چمک اور بجلی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد رام بن ضلع انتظامیہ نے عوام کے لیے حفاظتی الرٹ جاری کیا ہے۔ رام بن کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں، بالخصوص دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب مقیم افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ عوام سے خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

ادھر ادھم پور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے اور بارش کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔اس دوران سری نگر میں درجہ حرارت 16.2 ڈگری سیلسیس، جموں میں 22.4 ڈگری، گلمرگ میں 10.6 ڈگری اور پہلگام میں 14.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں ڈویژن میں کٹرا میں 20.8 ڈگری اور بانہال میں 17.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج ہوا۔

محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ پیش گوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں بارش کی شدت میں بتدریج کمی آنے کا امکان ہے، تاہم رام بن، ادھم پور، ڈوڈہ، کشتواڑ اور اننت ناگ سمیت جنوبی و مشرقی اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر گرج چمک، بجلی گرنے اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande