
رانچی، 23 اگست (ہ س)۔
جھارکھنڈ میں ایک بار پھر موسم کروٹ لینے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 25، 26 اور 27 اگست کو ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران رانچی سمیت وسطی اضلاع میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اگست کو جنوب مغربی اضلاع گملا، سمرڈیگا اور مغربی سنگھ بھوم کے علاوہ وسطی ضلع کھونٹی میں بعض مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 26 اگست کو شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارش کا زور رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران گملا، سمرڈیگا اور مغربی سنگھ بھوم کے ساتھ قریبی وسطی اضلاع لوہردگا اور کھونٹی میں بھی شدید بارش ہو سکتی ہے۔
27 اگست کو رانچی، بوکارو، رام گڑھ، ہزاری باغ، کوڈرما اور دھنباد میں شدید بارش کا امکان ہے۔ وہیں قریبی شمال مغربی ضلع چترا اور شمال مشرقی ضلع گریڈیہ میں بھی بعض مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سمرڈیگا ضلع کے بانو میں سب سے زیادہ 38.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران پاکوڑ میں ریاست کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سیلسیس جبکہ لاتیہار میں سب سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے موسم صاف رہا۔ تاہم تیز دھوپ کے ساتھ شدید گرمی اور حبس سے لوگ پریشان رہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ