آئی پی فلائی اوور پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، نوجوان کی موت
نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔ وسطی ضلع کے آئی پی فلائی اوور پر صبح سویرے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل چلا رہے 19 سالہ امن کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پیچھے بیٹھا 22 سالہ البر زخمی ہو گیا۔ اسے عل
آئی پی فلائی اوور پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، نوجوان کی موت


نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔

وسطی ضلع کے آئی پی فلائی اوور پر صبح سویرے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل چلا رہے 19 سالہ امن کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پیچھے بیٹھا 22 سالہ البر زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً 6 بج کر 21 منٹ پر سڑک حادثے کی اطلاع پی سی آر کال کے ذریعے آئی پی اسٹیٹ تھانے کو ملی۔ یہ کال سول لائنز تھانے سے منتقل ہو کر آئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے حادثہ پر کرائم ٹیم کو بھی بلا کر تحقیقات کرائی گئیں۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مدن پور کھادر کا رہنے والا امن موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ اس کے پیچھے بٹلہ ہاو¿س، جامعہ نگر کا رہنے والا 22 سالہ البر بیٹھا تھا۔ دونوں موٹر سائیکل پر سرائے کالے خان کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران آئی پی فلائی اوور پر ایک نامعلوم ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زوردار تھی کہ امن کو شدید چوٹیں آئیں اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پیچھے بیٹھا البر بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس ٹیم نے دونوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے امن کو مردہ قرار دے دیا۔ البر کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

پولیس نے حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جائے حادثہ کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالی جا رہی ہے۔ پولیس کی ٹیم فرار ہونے والے ٹرک اور اس کے ڈرائیور کی شناخت میں مصروف ہے۔ حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے والی گاڑی کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے راستوں کی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande