گروگرام میں برگر کنگ ریسٹورنٹ کے اے سی میں دھماکہ، شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے، کھانا چھوڑ کر بھاگے لوگ
سیکٹر-14 مارکیٹ میں ہفتہ کی دیر رات پیش آیا حادثہ گروگرام، 23 اگست (ہ س)۔ شہر کی مصروف ترین سیکٹر-14 مارکیٹ میں ہفتہ کی دیر رات برگر کنگ ریسٹورنٹ میں اے سی کا کمپریسر پھٹ گیا۔ زوردار دھماکے کی آواز سنتے ہی لوگ کھانا چھوڑ کر باہر بھاگ گئے۔ ریسٹور
گروگرام میں برگر کنگ ریسٹورنٹ کے اے سی میں دھماکہ، شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے، کھانا چھوڑ کر بھاگے لوگ


سیکٹر-14 مارکیٹ میں ہفتہ کی دیر رات پیش آیا حادثہ

گروگرام، 23 اگست (ہ س)۔

شہر کی مصروف ترین سیکٹر-14 مارکیٹ میں ہفتہ کی دیر رات برگر کنگ ریسٹورنٹ میں اے سی کا کمپریسر پھٹ گیا۔ زوردار دھماکے کی آواز سنتے ہی لوگ کھانا چھوڑ کر باہر بھاگ گئے۔ ریسٹورنٹ میں لگے شیشے بھی چکنا چور ہو گئے اور چاروں طرف شیشے کے ٹکڑے بکھر گئے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کے وقت بازار میں خاصی چہل پہل تھی اور لوگ ویک اینڈ پر سیر و تفریح کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ اچانک ہوئے دھماکے سے کئی دکانداروں نے خوف کے مارے فوراً اپنی دکانوں کے شٹر بھی گرا دیے۔

اس حادثے میں سب سے بڑی راحت کی بات یہ رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جس وقت دھماکا ہوا، اس وقت آو¿ٹ ڈور کمپریسر یونٹ کے قریب کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔ ریسٹورنٹ کے اندر بیٹھے گاہک اور کاو¿نٹر پر موجود عملہ بھی بال بال بچ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی رائڈر ٹیم اور بھیمن نگر فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے احتیاطی طور پر ریسٹورنٹ کے آس پاس کے علاقے کو خالی کرایا اور صورت حال کو قابو میں کیا۔

ابتدائی تحقیقات میں اوور ہیٹنگ کو دھماکے کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ کمرشل آو¿ٹ لیٹس میں اے سی کئی گھنٹوں تک مسلسل چلتے ہیں، جس سے مشینیں زیادہ گرم ہو سکتی ہیں۔ دھول جمع ہونے سے وینٹیلیشن رکنے یا گیس ری فلنگ میں خرابی کے باعث کمپریسر کا دباو¿ بے قابو ہو کر پھٹ سکتا ہے۔ فی الحال تکنیکی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ حفاظتی معیارات اور سیفٹی آڈٹ کی تسلی کے بعد ہی ریسٹورنٹ کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande