
خواتین کے لیے آرام دہ سفرکو یقینی بنانے کی سمت میں حکومت کی پہلپٹنہ، 23 اگست(ہ س )۔رکشا بندھن کے حوالے سے حکومت کی سطح سے خواتین کے لیے خاص پہل کی گئی ہے۔ ان کی سہولتوں سے آراستہ ٹرانسپورٹ کے لیے خاص طور پر اے سی پنک بسوں کی سروس شروع کی گئی ہے ۔وزیر اعظم ای بس سروس منصوبہ کے تحت، بہار کو اے سی الیکٹرک بسیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔۔ ان میں سے پانچ بسیں اب راجدھانی پٹنہ اور اس کے قرب جو ار کے شہروں کو جوڑتے ہوئے خواتین کے لیے خاص طور سے پنک بسوں کی سروس شروع ہو گئی ہے ۔ یہ تمام بسیں لو فلور اور بیٹری سے چلنے والی ہیں، جو خواتین کو آرام دہ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کا بہتر متبادل فراہم کرارہی ہیں۔بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایس آر ٹی سی) کے مطابق، ان پانچ اے سی ای پنک بسوں میں سے دو پٹنہ-پالی گنج اور بیلی روڈ روٹس پر چل رہی ہیں، جب کہ ایک پٹنہ سے بیہٹہ تک چل رہی ہے۔پٹنہ سے پالی گنج روٹ (اپ)121روپے ، دلہن بازار ،108 روپے ، بکرم 84 روپے نوبت پور70روپے اور دانا پور ریلوے اسٹیشن 40روپے ان کا کرایہ متعین کیا گیا ہے ، جبکہ پالی گنج سے (ڈائون)دلہن بازار14، بکرم 38، نوبت پور 51، دانا پور ریلوے اسٹیشن: 82، اور گاندھی میدان121روپے کرایا متعین کیا گیا ہے ۔پٹنہ سے بہٹہ آئی آئی ٹی کے لیے سروس:کارگل چوک سے ملٹی ماڈل ہب، انکم ٹیکس چوراہا:13-13 روپے ، سیکریٹریٹ ، چڑیا گھر 18 روپے ،گولا روڈ 24روپے ، سگونا موڑ 37 روپے ،دانا پور ریلوے اسٹیشن 42روپے شیوالا موڑ 55روپے، ہنگامہ واٹر پارک 66 روپے ، بہٹہ اور بہٹہ آئی آئی ٹی 72 روپے کرایہ طے کیا گیا ہے ۔روڈ کنسٹرکشن کارپوریشن کے مطابق، بہار کو کل 400 اے سی الیکٹرک بسیں ملنے والی ہیں، جن میں سے 50 پنک بسیں خصوصی طور پر خواتین کے لیے ہوں گی۔ اے سی کی سہولت گرمیوں میں بھی خواتین کے لیے آرام دہ سفر کو یقینی بنائے گی۔ الیکٹرک ہونے کی وجہ سے یہ بسیں آلودگی کو کم کرنے اور سبز ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہو ں گی ۔ حال میں ریاست کے مختلف اضلاع میں 100 پنک بسیں پہلے سے چل رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan