
سرینگر، 23 اگست (ہ س) جموں و کشمیر کے صارفین کو اب بجلی کی کھپت کے لیے زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی کیونکہ جموں و کشمیر کے پاور ریگولیٹر نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ٹیرف میں اوسطاً 6.83 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔ ایک حکم نامے میں جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے بجلی کے نرخوں میں اوسطاً 6.83 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جو کہ پاور ڈسٹری بیوشن یوٹیلیٹیز کے تجویز کردہ سے 1.83 فیصد زیادہ ہے۔ آرڈر کے مطابق، نظرثانی شدہ ٹیرف موجودہ شرحوں پر 7352.87 کروڑ روپے سے بڑھ کر 7854.94 کروڑ روپے تک ریونیو کو بڑھا دے گا، جبکہ 2420.78 کروڑ روپے کے بقیہ غیر پورا ہونے والے فرق کو سرکاری گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔نئی شرحیں یکم ستمبر 2026 سے تمام صارفین پر لاگو ہوں گی۔جس کی وجہ سے صارفین پر 500 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir