پولیس نے بھالہ میں غیر قانونی کانکنی میں ملوث گاڑی کو ضبط کیا
جموں, 23 اگست (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں غیر قانونی طور پر کان کنی مواد کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے بھالہ میں ایک ڈمپر کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ بھالہ پولیس اسٹیشن بھدرواہ کی ٹیم نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دورا
Mining


جموں, 23 اگست (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ میں غیر قانونی طور پر کان کنی مواد کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے بھالہ میں ایک ڈمپر کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ بھالہ پولیس اسٹیشن بھدرواہ کی ٹیم نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک ڈمپر کو روکا۔ ڈمپر کو وقار احمد ولد محمد شریف، سکنہ پرانو، ڈوڈہ چلا رہا تھا۔چیکنگ کے دوران ڈمپر میں ریت لدی ہوئی پائی گئی، تاہم ڈرائیور کے پاس ریت کی نقل و حمل سے متعلق جی آر، فارم-اے، ای-چالان یا دیگر ضروری دستاویزات موجود نہیں تھیں۔پولیس نے ڈمپر کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ضلع معدنیات افسر ڈوڈہ کو اطلاع دے دی ہے۔پولیس نے کہا کہ ضلع میں غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر مجاز نقل و حمل کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande